سیکورٹی حصار کی خلاف ورزی، وزیر داخلہ نے امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں کو نقل حرکت محدود کرنے کی وارننگ دے دی

muhammad ali محمد علی پیر 5 دسمبر 2016 21:34

سیکورٹی حصار کی خلاف ورزی، وزیر داخلہ نے امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05دسمبر2016ء) سیکورٹی حصار کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر داخلہ نے امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں کو نقل حرکت محدود کرنے کی وارننگ دے دی ہے. تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں کی جانب سے سیکورٹی حصار کی خلاف ورزی کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں کی جانب سے وزیر داخلہ کے سیکورٹی حصار کو توڑے ہوئے اپنی گاڑی کو چوہدری نثار کی گاڑی کے سامنے لے جایا گیا تھا۔ اس حرکت پر وزیر داخلہ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کو وارننگ دی ہے کہ آئندہ اگر ایسا ہوا تو اہلکاروں کی نقل حرکت محدود کر دی جائے گی۔