گنداواہ، سندھی اجر ک ڈے کے حوالے ہائی سکول میں تقریب کا اہتمام

زندہ قومیں اپنا ثقافت بڑے جوش و خروش سے مناتی ہیں، کلچر ہی قوموں کی پہچان ہوتی ہے ، خطاب

پیر 5 دسمبر 2016 21:53

گنداواہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء)گنداواہ میں سندھی اجر ک ڈے کے حوالے ہائی سکول گنداواہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خاص وزیر خان فقیر تھے جبکہ زیر صدارت عامر حسن سیال تقریب ہوئی اس موقع پر تقریب سے مہمان خاص وزیر خان، عامر حسن سیال، پرنس الہی بخش سیال، آل بلوچستان کلہوڑہ عباسی کے چئیرمین حسین بخش کلہوڑہ، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن جھل مگسی کے جنرل سیکرٹری علی حسن نیچاری ، سیال ایسوسی ایشن جھل مگسی کے صدر علی حسن سیال و دیگرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنا ثقافت بڑے جوش و خروش سے مناتی ہیں۔

(جاری ہے)

اور کلچر ہی قوموں کی پہچان ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنی ثقافت کو کبھی بھی نہیں بھولیں گے۔ اس موقع پر تمام مہمانوں کو سندھی اجرکیں بھی پہنائی گئیں۔اور واک کا بھی اہتما م کیا گیا ریلی کی قیادت ایس پی جھل مگسی سکندر خان ترین،وزیر فقیر اور عامر حسن سیال نے کی اس موقع پر ریلی کے دوران ڈھول پر چاپ کھیلی گئی۔