پشاور، صارفین کوسہولیات کی فراہمی اور اہداف کے حوالے سے واپڈا ہاؤس میں ایس ایز کانفرنس

پیر 5 دسمبر 2016 21:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) صارفین کوسہولیات کی فراہمی اور دئیے گئے اہداف کے حوالے سے واپڈا ہاؤس پشاور میں ایس ایز کانفرنس منعقدہوئی جس میں چیف انجینئر آپریشن محسن رضا,چیف انجینئر شبیراحمد, پسکو سرکلز کے ایس ایز اور سینئرپسکو مینجمنٹ نے شرکت کی․چیف ایگزیکٹیوپسکوانوارالحق یوسف زئی نے اجلاس کی صدارت کی․ اس اجلاس میں ایس ای خیبرسرکل,سوات سرکل, ایبٹ آبادسرکل ,مانسہرہ سرکل,پشاورسرکل اور بنوں سرکل کے ایسیز نے شرکت کی ․ اجلاس میںمختلف سرکلز میں 53000 خراب میٹروں کو تبدیل کرنے میں کوتاہی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ․اُنھوں نے حکم دیا کہ ان کو 31 دسمبر 2016 تک ہر خراب میٹر کو ہرحال میں تبدیل کیا جائے ناکامی کی صورت میںذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی․چیف ایگزیکٹیونے سامان اوردیگر میٹریل کی موجودگی کے باوجود پنڈنگ کنکشنز کی کثیرتعداد پر بھی سخت ناپسنددیدگی ظاہر کرتے ہوئے 31 دسمبر تک تمام پنڈنگ کنکشنوں خصوصا پنڈنگ گورنمنٹ کنکشنز کو ترحیحی بنیادوں پرابھی فراہم کرنے کا حکم دیا ․بقایاجات کی وصولی کے ضمن میں انہوں نے بقیہ نادہندہ صارفین کے کوائف 31 دسمبر 2016 تک نیب کو بھیجنے کی سخت ہدایت کی․ چیف ایگزیکٹیونے اچھے صارفین کو ٹرانسفارمر خراب یا ناکارہ ہونے کی صورت میں فوری طورپر تبدیل کرنے کے احکامات دئیے تاکہ صارفین کو بجلی فراہمی میں تعطل کو فوری طورپر دورکیا جائے ․ اسی طرح مختلف فیلڈ آفیسز میں پڑے ہوئے خراب ٹرانسفارمروں کی بھی فوری مرمت کی ہدایت کی تاکہ آنے والے موسم گرم میں ہمارے پاس ٹرانسفارمرز کی کمی نہ ہو․ چیف ایگزیکٹیونے نادہندہ گان کی بجلی فوری طورپر منقطع کرنے کا حکم دیا اور لاسز کم کرنی,ریکوری بڑھانے اور فوٹومیٹرریڈنگ پر مکمل طورپر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ․انہو ں نے ہائی لاسز والے 73 فیڈرز پر لاسز کو اس مہینے کے آخر تک مزید کم کرنے کا حکم دیا․چیف ایگزیکٹیوپسکو نے اووربلنگ ختم کرنے کی ہدایت کی․ چیف ایگزیکٹیوپسکو نے کئی ڈویژنز کی خراب ریکوری پوزیشن اورلاسز میں اضافہ پر سخت عدم اطمینان کا اظہار کیا ․ اجلاس میںصوبے بھر میںبجلی کے ناجائز استعمال کے خلاف مہم اورریکوری مہم کو تیز کرنے کا حکم دیا ․انہوں نے تمام فیلڈ افسران کو فیلڈ میں خود جاکر بذات خود کنڈے چیک کرنے اور بجلی کے ناجائز استعمال کی روک تھام اور اس بارے میں روزانہ کی بنیاد پر ہیڈ آفس کو معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی چیف ایگزیکٹیونے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں کسی سے رورعایت نہ کی جائے کیونکہ بجلی کا ناجائز استعمال اورڈائریکٹ کنڈے ہی تمام مسائل کی جڑ ہیں اس سے ایک طرف تو پسکو لاسز میں اضافہ ہوتا ہے دوسری طرف بجلی فراہمی نظام شدید اوورلوڈہوجاتا ہے جوبجلی فراہمی میں باربارتعطل کا باعث بنتا ہے ․اس لئے بجلی چوری کے خلاف اس مہم میں تیزی لائی جائے اور کنڈے ڈالنے والوں اور بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے ․عوام کے منتخب نمائندے اس سلسلے میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں اگر وہ عوام میں بجلی چوری کے خلاف اور بجلی بلز کی ادائیگی کا شعورپیدا کریں تو کافی مسائل حل ہوسکتے ہیں․کیونکہ کنڈے اور بجلی کا ناجائز استعمال ہی سسٹم کے اوورلوڈنگ کا باعث ہے جس سے بجلی فراہمی نظام باربارٹرپ کرجاتا ہے اور لووولٹیج جیسے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں․انھوں نے تمام ایسیز کو حکم دیا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی خصوصا بجلی چوری کے خلاف کاروائی کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کو براہ راست ارسال کریں․تاکہ عوام کو بتایا جا سکے کہ ہم بجلی چوری کو روکنے کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں․چیف ایگزیکٹیونے پسکو میں بڑھتے ہوئے حالیہ حادثات کے تناضر میں پسکو ملازمین کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ تمام تر حفاظتی تدابیر اختیار کریں․تاکہ کسی بھی ناخوشگوار اور جان لیوا حادثے سے بچا جا سکی․انھوںنے کہا کہ پسکو ملازمین کمپنی کا قیمتی سرمایہ ہیں ․ انھو ں نے فیلڈ آفسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر لائن سٹاف کو حفاظتی تدابیر کے بارے میں اور جدید خطوط پر مروجہ قوانین سے آگاہ کریں اور ان کو اِن قوانین کی پابندی کرائیں․اُنھوں نے لائن سٹاف کو خاص طور پر ہدایت کی کہ وہ سیفٹی قوانین پرسختی سے عمل کریں تو حادثات سے بچا جاسکتا ہی

متعلقہ عنوان :