پشاور،پولیس کا مختلف تھانوں کی حدود میںسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

پیر 5 دسمبر 2016 21:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) پشاورپولیس نے گزشتہ4دنوں کے دوران سٹی،کینٹ ، رورل اور صدر ڈویژنزکے مختلف تھانہ جات کے حدود میںسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور مختلف کاروائیوں کے دوران قتل اقدام قتل،راہزنی،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرمان سمیت 433جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش،سکیورٹی انتظامات نے کرنے پر 93اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر 12 کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس گزشتہ4دنوں کے دوران نے سٹی ،کینٹ ، رورل اور صدر ڈویژنز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میںسرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز،ناکہ بندیوں اور مختلف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے مجرموں کے ٹکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں،شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرناکہ بندیوں اور مختلف کاروائیوںکے دوران قتل اقدام قتل،راہزنی ،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 04اشتہاری مجرمان سمیت 433جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش ،93 غیر رجسٹر کرایہ داروں اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے 12افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سی02عدد کلاشنکوف،57عدد پستولیں،922عدد کارتوس،16کلو گرام چرس اور 30بوتل شراب برآمد کرکے ملزموں کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :