احتساب بیوروخیبرپختونخوانے مہمندایجنسی محکمہ صحت کے اکائونٹنٹ ناصرخان اورسابقہ ایجنسی سرجن ڈاکٹردائودخان کوگرفتار

پیر 5 دسمبر 2016 21:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء)احتساب بیوروخیبرپختونخوانے مہمندایجنسی محکمہ صحت کے اکائونٹنٹ ناصرخان اور سابقہ ایجنسی سرجن ڈاکٹر دائود خان کوگرفتارکرلیا جسکے بعداحتساب عدالت نے ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالے کردیامبینہ طورپورملزمان نے ادویات، یوٹیلیٹی بلز اورکمیونٹی ہیلتھ سنٹرزکے کرایوںمیںخردبردکرکے قومی خزانے کولاکھوںروپے نقصان پہنچایاہے۔

(جاری ہے)

نیب کے مطابق سابقہ ایجنسی سرجن ڈاکٹردائودخان DDO تھے اوراکائونٹنٹ ناصرخان کی ملی بھگت سے یوٹیلیٹی بلز،ادویات اورکمیونٹی ہیلتھ سنٹرز کے کرایوںمیںلاکھوںروپے خردبردکیئے۔ملزمان کو گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمدعاصم امام کی عدالت میں پیش کیا گیا اور استدعاکی گئی کہ ملزمان سے تفتیش کیلئے انکاجسمانی ریمانڈدیاجائے جس پر فاضل جج نے ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردئیی