بلاک شناختی کارڈ کا اجراء اے این پی کا پختون قوم کے ساتھ محبت اور خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے، حاجی غلام احمد بلور

پیر 5 دسمبر 2016 21:47

بلاک شناختی کارڈ کا اجراء اے این پی کا پختون قوم کے ساتھ محبت اور خدمت ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئرنائب صدر و پارلیمانی لیڈر حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پختون قوم اپنے دوست و دشمن کو پہچان لیں۔ اے این پی نے ہمیشہ پختونوں کے مفادات کے تحفظ کی جنگ لڑی اور ہمیشہ اُن کے حقوق کے حصول کیلئے میدان میں عمل میں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں پشاور میں نادرا آفس کا دورے کے موقع پر کیا۔

جہاں انہوں نے بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے کامیاب مذاکرات کیے اور بلاک شناختی کارڈز کا اجراء کرانے میں کامیاب ہو گئے ۔ اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ اے این پی نے جو وعدے کیے تھے ان میں سے بہت سے وعدے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود پورے کیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور پختونوں کی خدمت کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

بلاک شناختی کارڈ کا اجراء اے این پی کا پختون قوم کے ساتھ محبت اور ان کی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اب وقت آگیا ہے کہ پختون قوم اپنے دوست و دشمن کو پہچان لیں۔ حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ انتہائی دکھ اور افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے ملک کے بنیاد پرستوں اور حکمرانوں نے پاکستان اور پختون قوم کو جنگ کا ایندھن بنایا جس کی وجہ سے پختونوں کے بچے یتیم ہوئے اور ان کی مائیں اور بیٹیاں بیوہ ہو گئیں لیکن کسی کو بھی اس دکھ کا ادراک نہیں ہو سکا،اس کے علاوہ ان کے شناختی کارڈ بلاک کرکے ان کو ذہنی کوفت سے دوچار کیا جو لوگ نیا پختونخوا کے نعرے لگا رہے ہیں وہ پختون قوم پر اس مصیبت کے وقت کہاں ہیں صوبائی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لاکھوں پختونوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے ملکوں میں پناہ لینا پڑی جس کا صلہ وہ ان کے شناختی کارڈ بند کرکے دیں رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :