کوئٹہ ،باکسر محمد وسیم کی لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے ملاقات

کمانڈر سدرن کمانڈ کی باکسر محمد وسیم کو ڈبلیو بی سی ٹائٹل کے کامیاب دفاع پر مبارکباد

پیر 5 دسمبر 2016 21:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے ملاقات کی۔کمانڈر سدرن کمانڈ نے باکسر محمد وسیم کو WBC کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے پر مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ سدرن کمانڈ اور پاک فوج محمد وسیم کی بھرپور امداد کرے گی اور ٹریننگ کے لیے درکار سہولتیں مہیا کرنے میں مدد کرے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے باکسر محمد وسیم کا تعلق بلوچستان سے ہے اور اس نے دوسری مرتبہ ورلڈ باکسنگ کونسل چیمپئین شپ جیت کر اپنے اعزاز کا دفاع کیا۔ اس سے پہلے محمد وسیم نے 17 جولائی 2016 کو سیول (جنوبی کوریا) میں منعقدہ مقابلوں میں فلپائن کے جتہرولیویا کو ہرا کر ٹائٹل (اعزاز) اپنے نام کیا تھا۔محمد وسیم نے 27نومبر سیول میں منعقد ہونے والے WBC باکسنگ کونسل چیمپئین شپ میں فلپائن کے میگرومو (جو کہ WBCکا چیمپئین رہ چکا ہے ) کو 17کی17 فائٹس میں ہرا کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ان کا مدمقابل کوئی فائٹ نہیں جیت سکا

متعلقہ عنوان :