یمن کے ساحل کے قریب سعودی طیاروں کی پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی پر بمباری، 6 افراد جاں‌بحق

muhammad ali محمد علی پیر 5 دسمبر 2016 21:24

یمن کے ساحل کے قریب سعودی طیاروں کی پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی پر بمباری، ..

صنعا (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05دسمبر2016ء) یمن کے ساحل کے قریب سعودی طیاروں کی پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی پر بمباری میں 6 افراد جاں‌ بحق ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردی تفصیلات کے مطابق سعودی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے یمن کی ساحل کے قریب پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کشتی میں کل 12 افراد سوار تھے اور اسے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ یمن کے صوبے تائز کے مکھا ساحل پر موجود تھی۔

سعودی طیاروں نے کشتی کو باغیوں کی کشتی جان کر اس پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کشتی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں موجود 6 ماہی گیر جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ 6 ماہی گیر تاحال لاپتہ ہیں۔ واضح رہے کہ یمن جنگ کے دوران سعودی فضائیہ ساحل کی اس پٹی پر کئی مرتبہ حملے کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :