لاہور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا عزیزالرحمن ثانی و دیگر کا قائداعظم یونیورسٹی کے ایک شعبے کانام ڈاکٹرعبدالسلام قادیانی کے نام سے منسوب کرنے پر سخت احتجاج

پیر 5 دسمبر 2016 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالشکورحقانی،مولناسیدضیاء الحسن،مولاناعبدالنعیم ودیگرعلماء کرام نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آبادکے ایک شعبے کانام ڈاکٹرعبدالسلام قادیانی کے نام سے منسوب کرنے پر سخت احتجاج کیاہے اوروزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹرعبدالسلام قادیانی سے منسوب نام ختم کر کے کسی مسلمان سائنسدان کے نام سے موسوم کیا جائے۔

علماء کرام نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قادیانیوں کو نوازنے کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوڑدئیے ہیں۔ڈاکٹرعبدالسلام ایک متعصب اورجنونی قادیانی تھا جس نے ملک عزیزپاکستا ن کے خلاف اسوقوت ہرزہ سرائی کی تھی جب قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قراردیاگیا تھااس نے معاذاللہ پاکستان کیخلاف یہ کہا تھاکہ میں ایسی لعنتی زمین پر قدم نہیں رکھناچاہتا جس میں قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرارادیاہے ایسے قادیانی کے نام سے یونیورسٹی کے شعبے کو منسوب کرناملک واسلام کے خلاف گہری سازش ہے حکومت قادیانیوں کو نوازنے کا سلسلہ بند کرے حکومت کے ایسااقدام سے مسلمانوں میں شدیداضطراب واشتعال پایا جاتا ہے جوکسی بھی وقت ایک تحریک کا روپ دھارسکتاہے۔

(جاری ہے)

علماء نے کہا کہ اگرحکومت نے یہ اقدام واپس نہ لیا توعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تمام دینی ومذہبی جماعتوں کو اکھٹا کر کے اس کے خلاف بھرپورتحریک چلائے گی۔پوری دنیا جانتی ہے کہ ڈکٹرعبدالسلام قادیانی نے ایٹمی رازاسلام اورملک دشمن قوتوں کو فراہم کیے تھے ایسے کسی بھی شخص کو اسلامیان پاکستان کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔حکومت کا یہ اقدام کھلم کھلا ملک و اسلام دشمنی پرمبنی ہے اوربیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے مترادف ہے ہم کسی بھی ایسی سازش کو برداشت نہیں کریں گے اوراسکی بھرپوراندازمیں مزاحمت کی جائے گی۔

علماء نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات کر کے اپنے لیے مشکلات پیداکررہی ہے اوراغیار کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہونے کی کوشش کر رہی ہے ہم کسی بھی قادیانی اوربیرونی ایجنڈے کو ہرگزقبول نہیں کریں گے،کسی بھی یونیورسٹی کانام ڈاکٹرعبدالسلام قادیانی کے نام سے منسوب کرنااسلام کی نظریاتی اساس پرحملہ ہے۔

متعلقہ عنوان :