لاہور،ڈاکٹر محمد تنویر انور کی زیر صدارت پی ایم اے عہدیداروں کا خصوصی اجلاس

پیر 5 دسمبر 2016 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) پی ایم اے لاہورکے عہدیداروں کا ایک خصوصی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر محمد تنویر انور پی ایم اے ہاؤس لاہور میںمنعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںپروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی، عظیم الدین زاہد،ڈاکٹر اظہار چوہدری، ڈاکٹر کامران سعید،ڈاکٹر شاہد ملک، ڈاکٹر اسماء یاسین ، ڈاکٹر یاسمین احسان،ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر علیم نواز، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر طلحہ شیروانی نے شرکت کی۔

اجلاس میںڈاکٹر تحسینہ ظفر کے بیٹے کے اغوا میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ اس قبیح جرم میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے تاکہ ورکنگ وومنز کے اہل خانہ کا تحفظ یقینی بنانے کے حکومتی دعویٰ پر اصل روح کے مطابق عمل درآمد ہو سکے۔ اجلاس نے مغوی کی بازیابی پر لاہور پولیس اور سی پی او لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کی ذاتی دلچسپی کو سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :