ن لیگ کو بلاول کے چار مطالبات فی الفور ماننا پڑیں گے،میاں محمد ایوب

پیر 5 دسمبر 2016 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت کو چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات کو فی الفور ماننا پڑے گا وگرنہ جیالے ایسا دما دم مست قلندر کریں گے کہ مسلم لیگ (ن) کو لگ پتہ جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام نے شریف برادران کی نعروں اور دعوئوں پر مبنی سیاست کو مسترد کر دیا ہے پاناما لیکس اور نیوز لیکس کی دلدل میں پھنسی حکومت احتساب کیلئے تیار رہے عوام شفاف اور بے لاگ احتساب چاہتے ہیں پاناما لیکس کا منطقی انجام ملک کے بیس کروڑ لوگوں کی خواہش ہے پوری قوم کرپشن کے خلاف متحد ہے پاکستان میں کھربوں روپے کی کرپشن ملکی اور بین الاقوامی معاہدات کی صورت میں سامنے آ چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :