Live Updates

موجودہ حکمرانوں کو ہر محاذ پر منہ کی کھاناپڑرہی ہے،اعجاز احمد چوہدری

نااہل حکومت داخلی اور خارجی سطح پر مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے ،سابق صدر تحریک انصاف پنجاب

پیر 5 دسمبر 2016 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے اپنے جاری کردہ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو ہر محاز پر منہ کی کھاناپررہی ہے ،نااہل حکومت داخلی اور خارجی سطح پر مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے ،بھار ت نے سارک کانفرنس نہیں ہو نے دی ،ہارٹ ایشاء کانفرنس میں بھارت نے بدتہذبی اور برُ ے سفارتی ادب کا مظاہر کیا ،کانفرنس میںسرتاج عزیز کا جانا حکومت کی ناکا می ہے ،سرتاج عزیز کو میڈیا سے بھی گفتگو کرنے دی اور قیدی بنا کر رکھا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ مودی کے عشائیے میں بھی سرتاج عزیز کو عام لوگوں میں بیٹھا گیا جس کی وجہ سے پاکستان کی بے عزتی ہوئی ہے نہ کہ شریف خاندان کی ،بھارت نے بے شرمی کی حدکر ہی کر دی کہ سرتاج عزیز کو ایک گھنٹے تک امیگریشن حکام نے روکے رکھا ۔

(جاری ہے)

مودی سے ملاقات میں ذاتی تعلقات اور نیک تمنائوں کا ذکر ہوا کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی پر بات تک نہیں ہو سکی ،بھارت نے سفارتی اداب کا جنازہ ہی نکال دیا،مودی مسلسل پاکستان کے خلاف زہر اگل رہاہے جس پر حکمران ٹولے نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اشرف غنی کے بیان کی پرزور مذمت کر تی ہے اور وہ مودی کا دم چھلہ بنا ہو اہے ،سرتاج عزیز کا کانفرنس کے موقع پر اشرف غنی کے بیان پر بھی کو ئی جواب نہیں دے سکے جو کہ موجودہ حکومت کی نا کا می کا منہ بولتا ثبوت ہے ،شریف خاندان کی طرز حکمرانی قومی مقاصد کو وہ اپنے ذاتی مفادات پر ترجح دیتے ہیں ،پاکستان عالمی برادی میں نکو بن کر رہ گیاہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات