پشاور،عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے سلسلے میں صوبائی سطح پر5سے 11 دسمبر تک ہفتہ انسداد بدعنوانی منایا جائے گا

پیر 5 دسمبر 2016 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) 9دسمبر2016ء کو عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے سلسلے میں حکومت خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام صوبائی سطح پر5سے 11 دسمبر 2016 تک ہفتہ انسداد بدعنوانی منایا جا رہا ہے۔اس ضمن میں صوبائی سطح پر دارالحکومت پشاور جبکہ ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ضلعی اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں عوامی آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کیلئے سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں ،کالجوں اور سکولوں میں مختلف تقریبات اور واک وغیرہ کا اہتمام کیا جائے گا۔نوجوان طلباء و طالبات میں بدعنوانی کے خلاف آگاہی اور شعور پیدا کیا جاسکے جبکہ ایف ایم پختونخوا ریڈیو سمیت ریڈیو،ٹی وی پر انسداد بدعنوانی سے متعلق خصوصی ٹاک شوز،مذاکرے اور پروگرام پیش کئے جائیں گے علاوہ ازیں تمام صوبائی سرکاری دفاترز کو انسداد بدعنوانی سے متعلق بینرز اور پوسٹرز اپنے دفاترمیں نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :