سوشل میڈیامیں کام کرنے والے جمعیت کے ورکروں کومنظم کرنے کی کوششیں لائق تحسین ہیں، جلال شاہ اخونزادہ

پیر 5 دسمبر 2016 21:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی صدرجلال شاہ اخوندزادہ نے کہاہے کہ سوشل میڈیامیں کام کرنے والے جمعیت کے ورکروں کومنظم کرنے کی کوششیں لائق تحسین ہیں الجمعیت سوشل میڈیانیٹ ورک کاقیام انقلابی اقدام ہے جس کی ضرورت کافی عرصے سے محسوس کی جارہی تھی اس کمی کوپوراکرتے ہوئے الجمعیت میڈیانیٹ ورک کے ذمہ داروں نے اہم اقدام اٹھایاانہوں نے کہاکہ سوشل میڈیاکے کارکنوں کوتربیت دینے اورانہیں ضابطہ اخلاق کے پابندبنانے سے منظم اندازمیں جماعتی سرگرمیوں کی تشہیرکی جاسکتی ہے جے ٹی آئی اورجے یوآئی کے کارکنوں کواس اہم موقع سے فائدہ اٹھاناچاہیے انہوں نے جے ٹی آئی کے سوشل میڈیااستعمال کرنے والے کارکنوں اوربالخصوص سیکرٹری اطلاعات پرزوردیاکہ وہ 8دسمبرجمعرات کوتین بجے جمعیت کے صوبائی سیکرٹریٹ میں الجمعیت سوشل میڈیانیٹ ورک کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی سیمنارمیں بھرپورشرکت کریں جس سے مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناوولی محمدترابی،حافظ خلیل احمدسارنگزئی ودیگرخطاب کریں گے جبکہ عزیزاحمدسارنگزئی،عبدالواسع سحرودیگرسوشل میڈیاکی اہمیت اورتربیت پرخصوصی لکچردیں گے اوراچھی کارکردگی پرمختلف کارکنوں کواعزازی سنددی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :