ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی ایک بار پھر ابھر کر سامنے آئی ،شاہ محمود قریشی

پیر 5 دسمبر 2016 21:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) حالیہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی ایک بار پھر ابھر کر سامنے آئی ہے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمیں شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے امور کارجہ کے افسران ایک بار پھر ایک انتہائی اہم اجلاس میں پاکستان کا موقف سامنے لانے میں ناکام ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کی موجودہ خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پاکستان پرعائد دہشتگردوں کو پناہ دینے کے جھوٹے الزام کے خلاف ہماراکمزور ترین دفاع اور مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو اجاگرنہ کرسکنا ہماری مسلسل ناکام خارجہ پالیسی کا مظہر ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ موجودہ ابھرتی ہوئی عالمی صورتحال کے برعکس پاکستان کی خارجہ پالیسی کثیر الجہتی حکمت عملی سے خالی ہے اور اگرخارجی امور کی موجودہ صورتحال ایسی ہی رہی تو پاکستان علاقائی سطح پر اپنی ساکھ گنوا بیٹھے گا۔

متعلقہ عنوان :