جامعہ کراچی: ایم اے سال اول وآخر پرائیوٹ عربی ،اسلامک ہسٹری،ریاضی،فارسی،سندھی اور اُردو سالانہ امتحانات برائے 2015 ء کے نتائج کا اعلان

پیر 5 دسمبر 2016 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم اے سال اول وآخر پرائیوٹ عربی ،اسلامک ہسٹری،ریاضی،فارسی،سندھی اور اُردو سالانہ امتحانات برائے 2015 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق ایم اے سال اول عربی کے امتحانات میں 12 طلبہ شریک ہوئے،01 طالب علم کو کامیاب جبکہ 11 طلبہ کو ناکام قراردیا گیا۔

کامیاب طلبہ کا تناسب 8.33 فیصد رہا۔اسلامک ہسٹری کے امتحانات میں 233 طلبہ شریک ہوئے،107 طلبہ کو کامیاب جبکہ 126 طلبہ کو ناکام قراردیاگیا۔ریاضی کے امتحانات میں 30 طلبہ شریک ہوئے،02 طلبہ کو کامیاب جبکہ 28 طلبہ کو ناکام قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب6.67 فیصدرہا۔فارسی کے امتحانات میں 02 طلبہ شریک ہوئے،ایک طالب علم کو کامیاب جبکہ ایک کو ناکام قراردیاگیا۔

(جاری ہے)

کامیاب طلبہ کا تناسب 50.00 فیصدرہا۔سندھی کے امتحانات میں 25 طلبہ شریک ہوئے،10 طلبہ کو کامیاب جبکہ 15 طلبہ کو ناکام قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب40.00 فیصدرہا۔اُردو کے امتحانات میں 296 طلبہ شریک ہوئے،188 طلبہ کو کامیاب جبکہ 108 طلبہ کو ناکام قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب63.51 فیصدرہا۔ایم اے سال آخر عربی کے امتحانات میں امین رشید ولد حسین احمد مدنی سیٹ نمبر215001 نے 667 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

امتحانات میں کل 07 طلبہ شریک ہوئے،02 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب28.57 فیصدرہا۔اسلامک ہسٹری کے امتحانات میں لبنیٰ بنت عامر الدین سیٹ نمبر220082 نے 620 نمبر کے ساتھ پہلی ،سیدہ نوشین عالم بنت سید محمد مستجب عالم سیٹ نمبر220119 نے 598 نمبر کے ساتھ دوسری اور حمیرا اسرار بنت اسراراحمد سیٹ نمبر220075 نے 579 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں کل 174 طلبہ شریک ہوئے،02 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن،45 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب27.01 فیصد رہا۔ریاضی کے امتحانات میں 15 طلبہ شریک ہوئے 01 طالب کو سیکنڈ ڈویژن کامیاب قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 6.67 فیصدرہا۔سندھی کے امتحانات میں ثمینہ بنت ساون خان سیٹ نمبر223511 نے 644 نمبر کے ساتھ پہلی جبکہ منیر احمد ولد رجب علی سیٹ نمبر223505 نے 582 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں کل 13 طلبہ شریک ہوئے،03 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 04 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کاتناسب53.85 فیصدرہا۔اُردوکے امتحانات میں ارتضا عباس بنت سید صفدر عباس نقوی سیٹ نمبر 223718 نے 661 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن،رباب فاظمہ بنت سید قمرحسین شاہ رضوی سیٹ نمبر223975 نے 646 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ تحسین بانو بنت میر محمد علی سیٹ نمبر224072 نے 640 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں کل 421 طلبہ شریک ہوئے،23 طلبہ کوفرسٹ ڈویژن،214 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 56.29 فیصدرہا۔#