جامعہ کراچی: ایل ایل ایم سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے لئے تھیسس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

پیر 5 دسمبر 2016 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایل ایل ایم سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے لئے تھیسس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 15 جنوری 2017 ء تک توسیع کردی گئی ہے،جبکہ اس کے بعد5000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 31 جنوری 2017 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔#