ماہ ربیع الاول میں فراہمی ونکاسی آب کے موثر انتظامات کئے جائیں، مصباح الدین فرید

غفلت کے مرتکب،یا ان ایام میںبلا اطلاع غیر حاضر افسران و دیگر عملے سے متعلق فوری رپورٹ دی جائے، ایم ڈی واٹر بورڈ

پیر 5 دسمبر 2016 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول میں فراہمی ونکاسی آب کے موثر انتظامات کئے جائیں ،غفلت کے مرتکب،یا ان ایام میںبلا اطلاع غیر حاضر افسران و دیگر عملے سے متعلق فوری رپورٹ دی جائے ،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز ،تمام چیف انجینئرز اور سپرنٹنڈنگ انجینئرز ماہ ربیع الاول خصوصاً 12ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی انتظامات کریں ، میلاد النبی ﷺ کی محفل مساجد اور جلوسوں کی گزرگاہوں کے اطراف سیوریج کی نکاسی ،ٹوٹی ہوئی گٹروں کی مرمت اورکھلے مین ہولوں پر ڈھکن اور رنگ سلیب رکھنے کے انتظامات ہنگامی بنیادوں پر ہونے چاہیں ، وہ صوبائی وزیر بلدیات و چیئرمین واٹربورڈ جام خان کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر واٹربورڈ کے حکام سے گفتگو کررہے تھے ،ایم ڈی واٹربورڈ لانڈھی ناظم آباد ،نارتھ کراچی ،لیاقت آباد، تین ہٹی ،جمشید کوارٹر،نشتر پارک ، ایم اے جناح روڈ ،کورنگی ،لائٹ ہاؤس ، کھارادر،میٹھادر ،شرف آباد ، شہید ملت روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گئے اور وہاں فراہمی آب خصوصاً سیوریج کی نکاسی کی صورتحال کا جائزہ لیا، ایم ڈی واٹربورڈ نے لیاقت آباد کے بعض علاقوں میں سیوریج کی غیر اطمینان بخش صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا ،ایم ڈی واٹربورڈ نے متعلقہ سرپنٹنڈنگ انجینئروں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور مشینری اور افرادی قوت کے ذریعے ان شکایات کا ازالہ کریں اور اس کی تحریری رپورٹ ایم ڈی سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں ،انہوں نے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر سیورکلینگ مشینری علی احمد کو ہدایت کی کہ سیورکلیننگ ،جیٹنگ اور راڈنگ مشینوں کو 24گھنٹے تیار رکھیں ،جو مشینری مرمت طلب ہے اس کی فوری مرمت کرالی جائے ، کسی بھی ضلعی سپرنٹنڈنگ انجینئر کی جانب سے طلب کئے جانے پر متعلقہ مشینری فوری فراہم کی جائے ،بعد ازاں وہ نیو کلفٹن سیوریج پمپنگ اسٹیشن گئے اور پمپنگ اسٹیشن کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ،انہوں نے کہا کہ پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی کے تعطل کی صورت میں جنریٹر چلائے جائیں جہاں جنریٹرز کی سہولت دستیاب نہیں وہاں ان کا انتظام کیا جائے ،جنریٹروں کے لئے ایندھن کا ذخیرہ کیا جائے ،انہوں نے واٹربورڈکے ٹینکرز اینڈ ہائیڈرنٹس سیل کے انچارج ایگزیکٹیو انجینئر طابش حسنین رضا کو ہدایت کی کہ محفل میلاد اورجلوسوں کی گزرگاہوں پر ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی کیلئے فول پروف اقدامات کئے جائیں ،محرم الحرام اور چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر قائم کئے گئے کوئیک رسپانس سینٹرز کو فعال کیا جائے انہوں نے تمام چیف انجینئرز اور سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں منعقد ہونے والی محفل میلاد اور جلوسوں کے منتظمین ،علمائے کرام ،مفتی صاحبان خصوصاً ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے حکام سے 24گھنٹے رابطے میں رہیں ،انہیں اپنے موبائل فون نمبر فراہم کریں تاکہ بوقت ضرورت ان کے تعاون سے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو فوری حل کیا جاسکے ۔

#

متعلقہ عنوان :