وزیر اعلی شہباز شریف کا گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں ہر قیمت پر یقینی بنانے کا حکم

کاشتکاروں کو گنے کی قیمتوں کے فوری ادائیگی کا موثر نظام بنا کر اس پر عمل کیا جائے، تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں میںگنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کے عمل کا ذاتی طور پر جائزہ لوں گا :وزیر اعلی کی لندن سے صوبائی انتظامیہ کو ہدایت

پیر 5 دسمبر 2016 21:35

وزیر اعلی شہباز شریف کا گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں ہر قیمت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے لندن سے صوبائی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں ہر قیمت پر یقینی بنائی جائیںاورکاشتکاروں کو اس ضمن میںکوئی دشواری پیش نہیں آنی چاہیی- وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو گنے کی قیمتوں کے فوری ادائیگی کا موثر نظام بنا کر اس پر عمل کیا جائی- گنے کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کے معاوضے میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں -وزیر اعلی نے کہا کہ کاشتکار میرے بھائی ہیں اور ان کا مسئلہ میرا مسئلہ ہے -کاشتکاروں کا مفاد مقدم ہے اور اس کا ہر صورت تحفظ کریں گے -انہوںنے کہا کہ کاشتکارخوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گا - محنت سے غلہ اگانے والے جفاکش کسانوں کی فلاح ہماری پہلی ترجیح ہے -کاشتکاروں کی فلاح اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے ہی 100 ارب روپے کا کسان پیکیج دیا گیا ہے -انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں کیلئے ملک کی تاریخ میں پہلی بار بلا سود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے - انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں کے فلاح کے پروگراموں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانا ہے -وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کے عمل پر فی الفور عملدرآمد ہونا چاہیی- میںگنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کے عمل کا ذاتی طور پر جائزہ لوں گا -

متعلقہ عنوان :