قومی اسمبلی کی قائم کمیٹی برائے مذہبی امور اجلاس

حالیہ سال حج کوٹے میں اقربہ پروری کے الزامات پر وزارت کے حکام اپنا موقف پیش کریں گے

پیر 5 دسمبر 2016 21:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی کی قائم کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں حالیہ سال حج کوٹے میں اقربہ پروری کے الزامات پر وزارت کے حکام اپنا موقف پیش کریں گے کے کمیٹی جبکہ نیشنل کمیشن برائے اقلیتی بل2015، اقلیتی حقوق بل2015 اور کم عمر بچوں کی شادی کی روک تھام کے بل پر بحث کی جائے گی، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین حافظ عبدالکریم کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منقعد ہو گا اجلاس میں قومی اسمبلی کی جانب سے حج کوٹے کی تقسیم میں اقربہ پروری کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں قرآن پاک کی صحیح تلفظ میں لکھائی ترجمہ اور تعلیم سے متعلق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ کی جانب سے پیش کئے جانے والے بل پر بھی غور کیا جائے گا۔

۔( وقار/اعجاز خان)

متعلقہ عنوان :