سکھر، پیمرا کی جانب سے نیو ٹی وی نیوز کا لائسنس معطل کرکے نشریات کی بندش کیخلاف صحافیوں ، کیمرا مینوں اور فوٹو گرافروں کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 5 دسمبر 2016 21:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) پیمرا کی جانب سے نیو ٹی وی نیوز کا لائیسنس معطل کرکے نشریات سات دن بند کرنے والے حکم کے خلاف ملک بھرکی طرح سکھر میں بھی سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام صحافیوں ، کیمرا مینوں اور فوٹو گرافروں کی بڑی تعداد نے ایس یو جے کے نائب صدر جلال الدین بھیو ، پریس کلب کے صدر جان محمد مہر ، جنرل سیکریٹری شاہد علی خان و دیگر سنیئر رہنمائوں کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پیمرا کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پیمرا آمرانہ فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اپنے احکامات واپس لے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ۔#

متعلقہ عنوان :