سکھر،زرعی زمین پر قبضے کیخلاف عبدالحمید سمیجو کا بیٹے اور بیٹیوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج

پیر 5 دسمبر 2016 21:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) زرعی زمین پر قبضے کے خلاف پنوعاقل کے نواحی گائوں دلدار سمیجو کے مکین عبدالحمید سمیجو نے اپنے بیٹے اور بیٹیوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل علی مراد میری زرعی زمین پر غیر قانونی طریقے سے قبضہ کرنا چاہتا ہے اور شکایات پر ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے پولیس اہلکار کی زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے ۔#

متعلقہ عنوان :