سکھر،سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر کلچرل نائٹ محفل موسیقی کی تقریب

پیر 5 دسمبر 2016 21:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) نیو جنریشن ویلفیئر آرگنائیزیشن سکھر کے زیر اہتمام سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر کلچرل نائٹ محفل موسیقی کی تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب میں سندھ کے نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھی گیت پیش کئے جس پر شرکاء تقریب جھوم اٹھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیو جنریشن ویلفیئر آرگنائیزین سکھر کے ،وائیس چیئرمین محمد عمر شیخ ، صدر محمد یاسین شیخ، رحمت شیخ و دیگر ممبران کا کہنا تھا کہ سندھ کی تاریخ قدیمی ہے سندھ کی ثقافت کا دن ہمارے لئے عید کا دن ہے ہمیں اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی سندھ کی ترقی کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ۔#

متعلقہ عنوان :