امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی موثر حکمت عملی کے باعث بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں ،ایس ایس پی سکھر

پیر 5 دسمبر 2016 21:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے کہا ہے کہ سکھر میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی موثر حکمت عملی کے باعث بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں جرائم پیشہ افراد کوکسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا اورانہیں قانونی کٹہرے میں لانے کیلئے پولیس اپنی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دے رہی ہے کسی بھی عناصر کو شہر کے امن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایس یو جے کے پریس ترجمان /سنیئر فوٹو گرافر راجہ شاہد کی قیادت میں ملنے والے کیمرا مینوں اور فوٹو گرافروں نعیم غوری ، ابراہیم سومرانی ، عمران شیخ ، اعجاز سنجرانی ، سلمان انصاری و دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد نے ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کو بتایا کہ چھ دن قبل تھانہ بی سیکشن سے فوٹو گرافر نعیم غوری کے بھائی کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی تھی جو ابتک برآمد نہیں ہو سکی جس کیلئے کوشش کی جائے جس پر ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے وفد کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ چوری میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کیا جائیگا میڈیاکا معاشرے میں چھپی ہوئی برائیوں کی عکاسی کیلئے اہم کردار ہے۔

#

متعلقہ عنوان :