صاف پانی پراجیکٹ حقیقی معنوں میں عوامی فلاحی منصوبہ ہے،شاہین اشفاق

پیر 5 دسمبر 2016 21:27

گوجرانوالہ۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے کوآپریٹوز ایم پی اے شاہین اشفاق، مسلم لیگ ن لیڈیز ونگ کی راہنما نسرین اشفاق نے کہا ہے کہ صاف پانی پراجیکٹ حقیقی معنوں میں عوامی فلاحی منصوبہ ہے، شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی سے خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت جہاں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے خرچ کررہی ہے وہیں اس کا فوکس صحت عامہ اور تعلیم سمیت دیگر سماجی شعبہ جات پر بھی ہے۔

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کا موجودہ دور حکومت تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے حوالے سے سنہرا دور ہوگا اور اپنی اسی کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات جیت کر 2018میں بھی حکومت بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :