گکھڑ منڈی، محنت کش خاتون ریل کار کی زد میں آکر جاں بحق

پیر 5 دسمبر 2016 21:27

گکھڑ منڈی۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) 55سالہ محنت کش خاتون ریل کار کی زد میں آکر جاں بحق، ریلوے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی ،واقعات کے مطابق شبانہ بی بی سکنہ محلہ حاجی حسن پورہ صبح کھیتوںںکام کرنے جا رہی تھی کہ بنگلہ آبادی کے سامنے سگنل کے قریب لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کا ر کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئی، جسے بعدازاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپر دخاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :