سپیشل بچے معاشرے کااہم حصہ ہیں،انکاہرسطح پرخیال رکھناچاہیے،مقررین

پیر 5 دسمبر 2016 21:27

ملتان۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)حرف اکادمی انٹر نیشنل کے زیراہتمام محفل مشاعرہ کا انعقاد مقامی سکول میں کیا گیا جس میں گل نسرین،شازیہ ہاشمی،شازیہ خان ،رضوانہ تبسم،شبنم ناز،ارم، تانیہ نے اپنے اپنے کلام پیش کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سپیشل بچے بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور ہمیں ان بچوں کیلئے ہر سطح پر خیال رکھنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ بچے ہیں جنہیں ہم معزورسمجھتے ہیںلیکن ان سپیشل بچوں نے اپنے آپ کو کبھی معزور نہیں سمجھا کیونکہ یہ بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں سرکاری نوکری کرتے ہیں انہیں کبھی یہ احساس نہیں ہوتا کہ ہم لوگوں سے الگ ہیں آج ان سپیشل بچوں کیلئے محفل مشاعرہ کا انعقاد اس لئے کیا گیا ہے کہ یہ بچے ایسی محافل کو سمجھیں اور توجہ دیں۔ اس موقع پر نسرین،شازیہ ہاشمی اور شازیہ خان نے سپیشل بچوں پر اشعار پیش کیے۔