ضلع شرقی میں نکاسی و فراہمی آب کی بہتری کے لئے اجلاس، ربیع الاول میں پانی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 5 دسمبر 2016 21:18

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ماہ ربیع الاول میں ضلع شرقی بالخصوص یوسی 27 میں نکاسی آب و فراہمی آب کی صورتحا ل کی بہتری کیلئے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی ہدایت پر وائس چیئرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان نے یوسی 27 کے چیئرمین احترام الحق کے ہمراہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سے تفصیلی میٹنگ کی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میٹنگ میں ماہ ربیع الاول میں مساجد و عبادت گاہوں کے اطراف ، محفل میلاد کی جگہوں اور جلوسوں کے روٹس پر نکاسی آب کے مسائل کے حوالے سے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو آگاہ کیا۔ وائس چیئرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان نے اس موقع پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں سیوریج کے مسائل پر فی الفور قابو پایا جائے ، بلدیہ شرقی کے افسران تعاون یقینی بنائیں گے جبکہ فراہمی آب کے سلسلے میں بھی کافی شکایات موصول ہورہی ہیں ،مہینے کی فضیلت کو دیکھتے ہوئے کوشش کی جائے کہ فراہمی آب کو تسلسل سے جاری رکھا جائے۔

اس موقع پر کراچی واٹر ایند سیوریج بورڈ کے افسران نے واٹر اینڈ سیوریج کے مسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :