پاکستان وٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ لاڑکانہ ڈویژن کا مشترکہ اجلاس

پیر 5 دسمبر 2016 21:18

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان وٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ لاڑکانہ ڈویژن کا مشترکہ اجلاس لاڑکانہ میں ہوا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈویژنل دفتر کا افتتاح بھی کیا گیا جس میں مبارک جتوئی، ڈاکٹر صابر علی شاہ، ڈاکٹر مختیار علی نوناری سمیت دیگر ممبران اور عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ محکمہ لائیو اسٹاک میں خالی آسامیوں کو پر کرکے گذشتہ تین سالوں سے کنٹریکٹ پر ملازمت کرنے والے وٹرنری ڈاکٹروں سمیت محکمے میں بریڈنگ ونگ کے ڈاکٹروں کو بھی مستقل کیا جائے جبکہ ڈاکٹروں کے لئے نئی ایس این ای تشکیل دی جائے۔

متعلقہ عنوان :