لاڑکانہ کے سکول میں سندھ کی ثقافت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

پیر 5 دسمبر 2016 21:18

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) لاڑکانہ کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بہارپور میں سندھ کی ثقافت دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے طلبہ نے مختلف ٹیبلوز اور خاکے پیش کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ طلبہ کے درمیان تقریری مقابلے بھی کروائے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو میڈل، کتابیں اور دیگر انعامات بھی دیئے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے ہیڈ ماسٹر ریاض احمد تنیو نے کہا کہ ثقافتی دن کے موقع پر سندھیوں نے یکجا ہوکر اپنی ثقافت سے محبت کا بھرپور اظہار کیا اور ہم آج اسکول میں ثقافتی دن منا رہے ہیں کیونکہ ہماری ثقافت ہزاروں سال پرانی ہے ہمیں اپنی ثقافت، سندھی ٹوپی اور اجرک پر فخر ہے جو سندھیوں کی نشانی ہے۔

متعلقہ عنوان :