چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کا کیوبا کے سفارتخانہ کا دورہ

انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کی وفات پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے

پیر 5 دسمبر 2016 21:18

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے پیر کو اسلام آباد میں کیوبا کے سفارتخانہ کا دورہ کیا اور کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کی وفات پر تعزیت کی جبکہ تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

(جاری ہے)

تاثرات درج کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ آنجہانی فیڈل کاسترو دبے اور پسے ہوئے طبقات کے رہنما تھے اور دنیا اس عظیم رہنما کی خدمات کو بھولا نہیں پائے گی۔ چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینیٹر مشاہد حسین سید اور سابق سینیٹر افراسیاب خٹک بھی تھے۔میاں رضاربانی نے زبردست الفاظ میں فیڈل کاستروکی شخصیت اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کیوبا کی سفیر گیبریل ٹائل کیپوٹ بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :