سندھی زبان کے نامور شاعر اور صحافی پروانہ بھٹی کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس (آج) ہو گا

پیر 5 دسمبر 2016 21:18

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)سندھی لینگویج اتھارٹی کے ترجمان نے واضع کہا ہے کہ سندھی لینگویج اتھارٹی اور سندھی ادبی سنگت حیدرآباد کے مشترکہ تعاون سے سندھی زبان کے نامور ادیب، شاعر اور صحافی پروانہ بھٹی کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس آج 6 دسمبر کو شام 4 بجے اتھارٹی کے ڈاکٹر بلوچ ہال میں منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید وقار حسین شاہ لطیفی خصوصی شرکت کریں گے اور سندھ کے نامور عالم، ادیب اور انکے ہمعصر دوست پروانہ بھٹی کی سندھی زبان اور ادب کے لیے کی گئی خدمات پر روشنی ڈالیں گے ۔ریفرنس میں شرکت کے لیے عام دعوت بھی گئی ہے۔