بھارت نے کانفرنس کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی ناکام کوشش کی، سرتاج عزیز

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت نہ کرتے تو بھارت کو پراپیگنڈے کا مزید موقع ملتا، مشیر خارجہ

پیر 5 دسمبر 2016 21:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت نہ کرتے تو بھارت کو پراپیگنڈے کا مزید موقع ملتا بھارت نے کانفرنس کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی ناکام کوشش کی، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرتا عزیز نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا امر تسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ صحیح تھا پاکستان اس کانفرنس کا فاؤنڈنگ ممبر ہے اگر شرکت نہ کرتے تو بھارت کو پراپیگنڈہ کا مزید موقع ملتا، انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی ناکام کوشش کی، انہوں نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بالکل صحیح چل رہی ہے اس میں کوئی بھی مسئلہ نہیں ہے ایک کوریڈور قائم کرنا افغانستان اور بھارت کا باہمی فیصلہ ہے، ایک سوال پر کہا کہ بھارتی مشیر قومی سلامتی سے کوئی باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی۔

( وقار)

متعلقہ عنوان :