امرتسر میں جو کچھ ہوا اس کا بخوبی اندازہ تھا، نفیس زکریا

دہشتگردی کا شور مچانے والہ بھارت خود دہشتگردی کروا رہا ہے،کلبھوش یادیو اور کشمیر کی صورتحال اس کی واضح مثال ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پیر 5 دسمبر 2016 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ امرتسر میں جو کچھ ہوا اس کا بخوبی اندازہ تھا دہشتگردی کا شور مچانے والہ بھارت خود دہشتگردی کروا رہا ہے، پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہے بھارت دہشتگردی کی بات کرتا ہے مگر خود دہشتگردی کروا رہا ہے، کلبھوش یادیو اور کشمیر کی صورتحال اس کی واضح مثال ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہر صورت میں قیام امن کے حق میں ہیں، ہم نے عالمی پابندیوں کے باوجود بھی افغانیوں کا ساتھ نہیں چھوڑ، انہوں نے کہا کہ امرتسر میں جو کچھ ہوا اس کا پہلے سے بخوبی اندازہ تھا۔ ( وقار)

متعلقہ عنوان :