حضور ﷺ کا میلاد زندگی کی آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک مناتے رہیں گے، ڈاکٹر محمد یونس دانش

ضلعی انتظامیہ اور پولیس میں موجود کالی بھیڑیں میلاد النبی ﷺ کے پروگراموں کو سبوتاژ کرکے شہر کا امن تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں،جمعیت علمائے پاکستان ( نورانی )

پیر 5 دسمبر 2016 21:12

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی میڈیا کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد یونس دانش نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کا میلاد زندگی کی آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک مناتے رہیں گے اس راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ضلعی انتظامیہ اور پولیس میں موجود کالی بھیڑیں میلاد النبی ﷺ کے پروگراموں کو سبوتاژ کرکے شہر کا امن تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں حیدرآباد عاشقان رسول ﷺ کا شہر ہے اور اس شہرسے تعلق رکھنے والے شمع رسالت ﷺ کے پروانے ہر دور میں میلاد مصطفی ﷺکو جوش وجذبہ سے ساتھ مناتے آئے ہیں اس سال بھی رسول اللہ ﷺ کامیلاد نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے عزم کے ساتھ منارہے ہیں انہوں نے کہا کہ 5ربیع الاول شریف گزر چکا ہے لیکن افسوس ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ اعلیٰ حیدرآبادشہر میں صحت وصفائی ،لوڈ شیڈنگ ، سڑکوں کی پیوند کاری،اسٹیٹ لائٹ ،مین ہولوں کے ڈھکنے لگانے کا کام نہیں کرسکی ہے ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیںپورا شہر غلاظت کا ڈھیر گندے پانی کا جوہڑ اور کھلے ہوئے مین ہول کسی موت کے کنویں کا منظر پیش کررہے ہیں رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے اعلانات طفل تسلیوںکے کچھ نہیںبلکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزید اضافہ کردیا گیاحیدرآباد کی عوام کو انکروچمنٹ میں الجھاکرمیلادالنبی ﷺکے پروگرام کو سبوتاژ کرنے کے فارمولے پر ضلعی انتظامیہ عمل پیرا ہے ا نہوں نے حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے میلاد دشمن روئے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنشٹیشن اور پولیس کی صفوںمیں موجود کالی بھیڑیں شہر کے امن کو تہہ وبالا کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور قومی ایکشن پلان کی آڑ میں فوج کو بدنام کرنے کیلئے قیام پاکستان سے نکالے جانے والے پرامن میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں اور میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس کے اجازت ناموں کیلئے جمعیت علماء پاکستان کومسلسل پریشان کیاجارہا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی،ڈی جی رینجربلال اکبر،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ، کمشنرحیدرآبادقاضی شاہد ،ڈی آئی جی،خادم حسین رند،ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ سے مطالبہ کیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی صفوں میں موجود میلاد دشمن عناصر کے خلاف فوری ایکشن لیں جمعیت علماء پاکستان (نورانی) اوراس کی ذیلی تنظیموں کو فوری طور پر میلاد ریلیوں ،جلوسوں اور میلاد کے جلسوںکے اجازت نامے جاری کئے جائیں انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول کو جمعیت علماء پاکستان (نورانی) اور اس کی ذیلی تنظیموں کی جانب سے شہر کے مختلف مقامقات سے 500سے زائد جلوس نکلیں گے جو JUPکی مرکزی میلاد ریلی میں شریک ہو کرکوہ نور چوک پر میلاد مصطفی کانفرنس میں تبدیل ہو جائیں گے جماںقائد جمعیت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر خطاب فرمائیں گے لہذاحالات کے پیش نظر اس مرکزی میلادریلی اورمیلاد مصطفی ﷺکے جلسے کی گزر گاہوں کی صفائی ،لائٹنگ،اور سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں ۔