سپریم کورٹ ،سروس رولز توہین عدالت کیس کی سماعت اٹارنی جنرل کی استدعا پر 13دسمبر تک ملتوی

پیر 5 دسمبر 2016 21:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) سپریم کورٹ میں سروس رولز نہ بنانے اور اداروں کے سربراہاں و دیگر ریگولر آسامیوں پر تقرریاں نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت میںسپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی مہلت کی استدعا پر کیس کی سماعت 13دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ سروس رولز کی سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوائی ہے منظوری کے بعد کیبنٹ ڈویژن کو بھجوادی جائے گی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نے شیخ ریاض الحق بنام سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ،توہین عدالت کیس کی سماعت کی تو صوبوں کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ سروس رولز بناچکے ہیں، وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے بتایا کہ سروس رولز کی سمری اسٹیبلشمنٹ کو بھجوادی منظور کے بعد کیبنٹ ڈویژن بجھوائی جائے گی، واپسی کا انتظار کررہے ہیں عدالتی حکم پر عمل درآمد کررہے ہیں ، مقدمہ کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ایف ایس ٹی کے چیئر مین و ممبران پرانے رولز کے مطابق بھرتی ہوئے وہ تاحال کام کرہے ہیں ، چیف جسٹس نے کہا آپ صبر سے کام لیں پہلے رولز بننے دیں پھر ان کو بھی دیکھ لیا جائے گا ، بعدازاں کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک