حکومت 15مارچ2017ء سے مردم شماری کرانے کیلئے تیارہے،اٹارنی جنرل

مردم شماری کرانے کیلئے سمری مشتر کہ مفادات کونسل کو بھجوا دی،صوبوں سے بھی غیررسمی مشاورت کرلی گئی،ذرائع ابلاغ سے غیررسمی بات چیت

پیر 5 دسمبر 2016 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے کہاہے کہ حکومت سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں 15مارچ2017ء سے ملک میں مردم شماری کرانے کیلئے تیارہے اس حوالے سے سمری مشتر کہ مفادات کونسل کوبھیجوادی گئی ہے ، پیرکویہاں سپریم کورٹ میں ذرائع ابلاغ سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہاکہ حکومت عدلیہ کابہت احترام کرتی ہے اورعدالتی احکامات کی روشنی میں15 مارچ سے مردم شماری کاآغازکرنے کیلئے تیارہے انہوں نے کہاکہ مردم شماری کرانے کیلئے سمری مشتر کہ مفادات کونسل کوبھیجوادی گئی ہے جبکہ صوبوں سے بھی غیررسمی مشاورت کرلی گئی ہے جیسے ہی مشتر کہ مفادات کونسل سمری کی منظوری دے گا اس کے بعد مردم شماری مقررہ تاریخ پرشروع کردی جائے گئی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :