ڈی آئی جی ہزارہ کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس

پیر 5 دسمبر 2016 21:09

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ڈی آئی جی ہزارہ محمد سعید خان وزیر کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں سوموار کو ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقدا۔ جس میں ہزارہ ریجن کے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اعلیٰ کارکردگی اور سنیارٹی لسٹ پر آنے والے ہزارہ ریجن کے 32 اے ایس آئی کو ایس آئی کے عہدے پر ترقی دی . جس میں ضلع ہری پور کے 7، ایبٹ آباد کے 4، مانسہرہ کے 5، بٹگرام کے ایک اور ضلع کوہستان کے 6، سی ٹی ڈی کے 7 اور پی ٹی سی ہنگو کے دو اے ایس آئی کو ترقی دی گئی۔

اس کے علاوہ ہزارہ ریجن پولیس کے 89 ہیڈ کانسٹیبلان کو جن میں ضلع ہری پور کے 15، ایبٹ آباد کی21، مانسہرہ کی25، بٹگرام کی7، تورغر کے 10، ضلع کوہستان کی7، سی ٹی ڈی کے 3 اور ایلیٹ کے ایک ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ہزارہ محمد سعید خان اور تمام ڈی پی او صاحبان نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارکباد پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ وہ ترقی پانے والے تمام پولیس افسران سے یہ امید کرتے ہیں کہ یہ آئندہ بھی اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سرانجام دیں گے اور ہزارہ پولیس کا نام خیبر پختونخوا اور پورے ملک میں روشن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :