شام کے شورش زدہ علاقے سے باغیوں کے مکمل انخلاء کیلئے روس اور امریکہ کے درمیان معاہدہ کا امکان

پیر 5 دسمبر 2016 21:09

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) شام کے شورش زدہ علاقے الیپو سے باغیوں کے مکمل انخلاء کیلئے روس اور امریکا کے درمیان معاہدہ ہونے والا ہے۔ آئندہ چند دنوں میں دونوں ممالک کے نمائندوں کی اس سلسلے میں ملاقات ہو گی۔

(جاری ہے)

پیر کو روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس اور امریکہ نے الیپو سے باغیوں کے مکمل انخلاء پر اتفاق کیا ہے اس سلسلے میں ایک معاہدہ پر دستخط کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے شام میں عبوری جنگ بندی بارے مجوزہ قرارداد ہماری امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیپو میں عارضی جنگ بندی کی مجوزہ قرارداد کو ہم سپورٹ نہیں کرینگے کیونکہ یہ ایک اشتعال انگیزی ہو گی۔ روس اور امریکا الیپو سے باغیوں کا مکمل انخلاء چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :