جماعت اسلامی اسلام آباد کے وفد کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے پاکستان میں ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے انسانی حقوق سے ملاقات

پیر 5 دسمبر 2016 20:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے ایک وفد نے امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد زبیر فارو ق خان کی قیادت میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے پاکستان میں ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے انسانی حقوق نیل بونہیے سے ملاقات کی اور انھیں بر ما میں فوج اور حکو متی سر پر ستی میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام او ر ان کی نسل کشی جیسے سنگین ریاستی سطح پر ہو نے والے جرائم سے آگاہ کیا اور یادداشت پیش کی۔

(جاری ہے)

وفد میں نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد محمد کاشف چو ہدری ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی ،زبیر صفدر، ونگ کماندر (ر) محمد زرین قریشی اور ضیاء احمدشریک تھے ۔