ٹریفک کے غیر معمولی رش اور ٹریفک مسائل نے کوئٹہ کے شہریوں کی روزمرہ زندگی اجیرن کر دی ہے، ڈپٹی مئیر کو ئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن

پیر 5 دسمبر 2016 20:33

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ڈپٹی مئیر کو ئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن محمد یونس بلوچ نے کہاکہ کوئٹہ کے شہری جہاں زندگی کے مختلف شعبوں میں مسائل کا شکار ہیں وہیںٹریفک کے غیر معمولی رش اور ٹریفک مسائل نے ان کی روزمرہ زندگی اجیرن کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی مئیر کو ئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن محمد یونس بلوچ نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہوں پر تجاوزات ، غیر قانونی پارکنگ ،سائیکل اسٹینڈاور شورومز نے عام لوگوں اور راہگیروںکے لئے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ کارپوریشن نے دکانداروں اور دیگرنے بار بار اپیل کی کہ وہ شہریوں کی سہولت کا خیال رکھیں اور کارپوریشن سے تعاون کریں لیکن سب کچھ اثر نہیں ہوا۔ ڈپٹی میئر نے کہا کہ حالیہ دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں کا خاص طور سے اہم شاہراہوں پر ٹریفک گھمبیر صورتحال کا اعلی ترین سطح پر نوٹس لیا گیا ہے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن نے تجاوزات اورغیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کا عملہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی نگرانی میں کارروائی کر ے گا۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو کارپوریشن کے عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کر کے شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :