ضلع گوادر کے تمام محکموں کو بہت جلد بائیومیٹرک سسٹم سے منسلک کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر طفیل احمد بلوچ

پیر 5 دسمبر 2016 20:33

ْکوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)ڈپٹی کمشنر طفیل احمد بلوچ نے کہا ہے کہ ضلع گوادر کے تمام محکموں کو بہت جلد بائیومیٹرک سسٹم سے منسلک کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں تمام ضلعی آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کے تمام محکمے اپنے ملازمین کی لسٹ بناکر ضلعی آفیسرخزانہ سے تصدیق کر کے ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کر ائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی آفیسران کے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلع گوادر کے تمام ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کوبتایا گیا کہ صوبائی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں کرپشن سے پاک اصلاحی پروگرام کے تحت ضلع گوادر کے ان تمام سرکاری گھوسٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کارون کے کلاف بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے ۔

اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور تمام آفیسران کسی قسم کے دباؤ کے بغیر کام کریں اور تمام محکموں کو ہدایت کی گئی کہ جو ملازمین اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں ان کی لسٹ مرتب کر کے ڈپٹی کمشنر گوادر کو بھجوا دیں تاکہ ایسے ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جاسکے۔