میانوالی پولیس کا جرائم کے خلاف ماہ نومبر میںشاندار کریک ڈائون

مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار، کیٹیگری (A)کی34 مجرمان اشتہاری اور کیٹیگری (B)کی86 مجرمان اشتہاری اور 09 عدالتی مفرور بھی شامل

پیر 5 دسمبر 2016 20:28

کندیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی صادق علی ڈوگر کی ہد ایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف میانوالی پولیس نے 01 نومبر تا30 نومبر 2016 ؁ء میں کریک ڈائون کیا ،جس میںکل129 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا،جن میں کیٹیگری (A)کی34 مجرمان اشتہاری اور کیٹیگری (B)کی86 مجرمان اشتہاری اور 09 عدالتی مفرور بھی شامل ہیں،اسلحہ کے کل98مقدمات درج ہوئے ٍ،جس میں98افراد کو گرفتار کیا،اسی طرح مجرمان اشتہاری اور دیگر جرائم سے 04کلاشنکوف،10عدد رائفل ،21عدد بندوق بارہ بور،32عد د پسٹل30بور ، پسٹل بارہ بور07 عدد ،پسٹل ریوالور04 عدد اور کل کارتوس 593 برآمد ہوئے۔

منشیات کے 63مقدمات درج ہوئے جس میں شراب کی 1103 بوتل اور 296 کین برآمد کیے جبکہ چرس 56 کلو 380 گرام برآمد کی گئی جواء کے کل18 مقدمات درج ہوئے جن میں 135 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقد رقم 06 لاکھ14 ہزار360 روپے ، 15 عدد موٹر سائیکل ، 57 عدد موبائل اور 01 عدد کاربرآمد کرکے قبضہ پولیس میں لیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگرنے SDPOs اورSHOsکو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سکولوں ،کالجوں کی سیکورٹی کو بہتر بنائیں، مزیدعوام کے ساتھ اچھا سلوک کریں ہر آنے والے سائل کو عزت دیں،کرپشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کریں ،اسکے علاوہ ڈکیتی ،مجرمان اشتہاری ،راہزنی و دیگر جرائم کے خاتمہ کو یقینی بنائیں ۔

جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کر کے ضلع میانوالی کو امن کا گہوارہ بنانا میر ی اولین ترجیح ہے ۔ندیم اختر آن لائن کندیان ضلع میانوالی ۱۵۸۷۸۰۶۰۰۳۰

متعلقہ عنوان :