اشرف غنی اور مودی کی پاکستان کیخلاف زہر افشانی قابل مذمت ہے،مولانا محمد اکبر نقشبندی

دہشت گردی کی سرپرستی خود انڈیا اور افغانستان کر رہے ہیں،صوبائی سیکرٹری اطلاعات سنی اتحاد کونسل

پیر 5 دسمبر 2016 20:27

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ افغانی صدر اشرف غنی اور انڈیا کے مودی کی پاکستان کے خلاف زہر افشانی قابل مذمت ہے ۔ دہشت گردی کی سرپرستی خود انڈیا اور افغانستان کر رہا ہے ، پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے افغان صدر کی پاکستان مخالف ہرزہ سرائی جس تھا لی میں کھائو اسی میں چھید کرنے کی پرانی ریت ہے ۔

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ڈویثرنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امیر ترین سیاسی خاندانوں کا سرمایہ لوٹ مار اور تحائف کا نتیجہ ہے ، حکمرانوں کو اربوں روپے تحفے غیروں کے مفادات کا تحفظ کرنے پر ملے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور ملکی قرضوں میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے ۔

سٹیٹ بینک کا پارلیمنٹ کو قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار ناقابل فہم اور ملکی آئین وقانون کے منافی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 5 کروڑ 30 لاکھ پاکستانی خطے غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جو کہ حکمرانوں کی چار سالہ بدترین کارکردگی کا مظہرہے۔ حکمران ملک کو قرضوں کے جال میں پھنسا رہے ۔ ان کے اقدامات کے آگے بندنہ باندھا گیا تو ہماری آنیوالی نسلوں کا مستقبل بھی تاریک ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ علماء ومشائخ تحریک پاکستان کی طرح استحکام وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے