گجرات، ضلع کو نسل ،میو نسپل کمیٹی چیئر مینوں اور میئر کے امیدواروں کے متعلق مسلم لیگ ن آ ئندہ 72گھنٹو ںمیں فیصلہ کرے گی

پیر 5 دسمبر 2016 20:27

جلا لپو ر جٹاں/گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) ضلع کو نسل ،میو نسپل کمیٹی کے چیئر مینوں اور میئرز کے امیدواروں کے متعلق مسلم لیگ ن آ ئندہ 72گھنٹو ںمیں فیصلہ کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت ہر ضلع اور شہر میں چیئر مین اور میئر کے لئے کئی کئی امیدوار اپنے اپنے گروپو ں کی نما ئند گی کرر ہے ہیں۔مقا می ایم این اے اور ایم پی اے بھی اپنے رشتہ داروں کو چیئر مین اور میئر بنوا نے کیلئے پا ر ٹی پر اثر انداز ہورر ہے ہیں۔اس مشکل صو رتحا ل میں صو با ئی قیا دت امیدواروں کا فیصلہ کر نے میں تا خیر کرر ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :