تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں ڈکیتی واردات میں مزاحمت پر نوجوان گولی لگنے سے زخمی

پیر 5 دسمبر 2016 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں ڈکیتی واردات میں مزاحمت پر نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں 3نامعلوم افراد نے ذکا ء اللہ نامی موٹر سائیکل سوار کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی ۔ مزاحمت کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو گولی مار دی جس سے نوجوان زخمی ہو گیا ۔ملزمان نے مدعی ذکاء اللہ سے موبائل فون چھینا اور فرار ہو گئے۔ مدعی کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سبزی منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :