سرکاری ملازمین کو بزریعہ بینک تنخواہوں کی ادائیگی کے سلسلے میں سسٹم کا افتتاح کردیا گیا

پیر 5 دسمبر 2016 20:20

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء)سرکاری ملازمین کو بزریعہ بینک تنخواہوں کی ادائیگی کے سلسلے میں سسٹم کا افتتاح کردیا گیا,اس سلسلے میں خزانہ آفس میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کیموقع پر سرکاری آفیسران اور ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی یاسر حسین چنگیزی,خزانہ آفیسر عبدالبصیر بگٹی اور منیجر نیشنل بینک ڈیرہ بگٹی برانچ حمبیر خان رند نے مشترکہ طور پر کیا,اس موقع پر پریس کلب ڈیرہ بگٹی کے صدر میراحمد بگٹی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اکانٹنٹ آفیسر ڈیرہ بگٹی عبدالبصیر بگٹی نے کہا کہ آج باقاعدہ طور پر افتتاح سرکاری ملازمین کے لئے نیک شگون ہی,اس سسٹم سے سرکاری ملازمین جب چاہیں اپنے ضرورت کے مطابق مستفید ہو سکیں گی,جب کہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی یاسر حسین چنگیزی نے بھی سسٹم کے افتتاح پر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ڈیرہ بگٹی جیسے پسماندہ علاقے کے سرکاری ملازمین کے لئے نعمت قرار دے دیا,جبکہ تقریب میں موجود سرکاری ملازمین نے سسٹم کی بحالی کو ڈسٹرکٹ اکانٹنٹ آفیسر ڈیرہ بگٹی عبدالبصیر بگٹی کے شب و روز محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا