ہارٹ ایشیاء کانفرنس میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے،حامد رضا

پیر 5 دسمبر 2016 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہارٹ ایشیاء کانفرنس میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ کو پریس کانفرنس سے روکنا بھارتی سفارتی دہشتگردی ہے۔ سرتاج عزیز کو ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں نہیں جانا چاہیئے تھا۔ افغان صدر بھارتی زبان بول کر احسان فراموشی کررہا ہے۔

اشرف غنی کے پاکستان پر گمراہ کن الزامات قابل مذمت ہیں۔ خطے میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضرور ی ہے۔

(جاری ہے)

پانامہ لیکس کا مقدمے کا فیصلہ کن مرحلہ آگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں کیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا ہے کہ حکمران خاندان کو منی لانڈرنگ کا حساب اور جواب دینا پڑے گا۔ صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ برما کے روہنگیا مسلمان مفلسی، بے بسی اور لا چارگی سے دوچار ہیں۔ دس لاکھ رو ہنگیا مسلمانوں کو کو ئی پرسان حال نہیں۔ روہنگیا مسلمان دنیا کی واحد اقلیت ہیں جنہیں سب سے زیادہ نسلی تشدد کا سامنا ہے۔ برمی فوج روہنگیا مسلمانو ں کی نسل کشی کررہی ہے۔ اقوام متحدہ اور مسلم حکمران برمی مسلمانوں کی چیخیں سنیں

متعلقہ عنوان :