Live Updates

پاکستان آج بدترین بحرانوں کا شکار ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد

واحد حل ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی، شفاف اور بے لاگ احتساب ہے ،مرکزی رہنما تحریک انصاف

پیر 5 دسمبر 2016 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان آج جن بدترین بحرانوں کا شکار ہے انکا واحد ترین حل ملک میں آئین وقانون کی حکمران شفاف اور بے لاگ احتساب ہے اگر یہ نہیں ہوگا تو پھر آنیوالی نسلیں کسی کو معاف نہیں کر یں گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کر پشن کے خلاف جتنی آواز عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف نے اٹھائی ہے اسکی کسی اور پارٹی میں کوئی مثال نہیں ملتی مگر ملک کی بد قسمتی ہے کہ ملک میں احتساب کیلئے نیب ‘ایف آئی اے سمیت دیگر جتنے بھی قومی ادارے ہیں وہ کسی کے خلاف ایکشن لینے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہیں جسکی وجہ سے ملک میں کر پشن کر نیوالوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایک طرف پنجاب کے عوام پینے کے صاف پانی جیسی نعمت سے محروم ہے دوسری طرف نام نہاد خادم اعلیٰ اپنے درباریوں کو نوازنے میں مصروف ہیں نا اہل لوگوں کی فوج ظفر موج بھرتی کی جارہی ہے جو مال بنائو پالیسی پر لگی ہوئی ہے۔وہ انپے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ پنجاب مں ایسے لوگوں کو نوازہ گیا جو شریف فیملی کی ناکامیوں پر پردہ ڈالتے ہیں اور دن رات ان کی خوش آمد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ میں اضافے سے عوام کو63لاکھ کامزیدٹیکہ لگا دیا ہے۔

پہلے وزراء کی مایو س کن کارکردگی صوبے کی عوام کے سامنے ہے۔ شہباز شریف نے پنجاب میں ریوڑیوں کی طرح وزارتوں کی لوٹ سیل لگارکھی ہے جبکہ عوام ان حکمرانوں سے سخت تنگ آچکے ہیں جنہوں نے اپنے دور حکومت میں لوٹ مار، بد امنی، بھوک ،افلاس ،غربت ، بے ورزگاری اور مہنگائی کے سواکچھ نہیں دیا ۔عوام کے پیسوں پر عیاشی کرنے والے حکمران قوم سے کیسے مخلص ہو سکتے ہیں انہو ں نے مز ید کہا کہ قوم کی نظر یں سپر یم کور ٹ پر لگی ہو ئی ہیں نوازحکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی عنقر یب چور لٹیرے جیلو ں میں ہو نگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات