توانا ئی بحران ، گیس کی قلت اور دہشت گردی ، لا قانونیت ،مہنگائی اور بدامنی حکومت کو ورثے میں ملی، سمیع اللہ چوہدری

وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکا لنے کے لئے انقلابی نو عیت کے اقدامات اٹھائے، سیکرٹری اطلاعا ت مسلم لیگ (ن) پنجاب

پیر 5 دسمبر 2016 20:16

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ توانا ئی بحران ، گیس کی قلت اور دہشت گردی ، لا قانونیت ،مہنگائی اور بدامنی حکومت کو ورثے میں ملی ،2013ء میں پا کستان کو نا کا م ریاست قرار دیا جا رہا تھا وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکا لنے کے لئے انقلابی نو عیت کے اقدامات اٹھائے جس کی بدولت ملک سے دہشت گردی ، لاقانونیت اور بدامنی کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔

ملکی ذرمبادلہ ذخائر 24ارب ڈالر سے تجاوزکرچکے ہیں ،لو ڈ شیڈنگ میں بھی نما یا ں کمی آئی ہے ،2017ء لو ڈشیدنگ کا مکمل خاتمہ ہو جا ئے گا ،گیس کی قلت پر بہت جلد قا بو پا لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی گیس کی درآمد سے گیس کی لو ڈشیدنگ میں کمی آئی ہے ،ملکی انڈسٹری اورگھریلو صارفین کو ایل این جی گیس فراہم کی جا رہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں آج مملکت خداداد ترقی وخوشحالی کی جا نب گا مزن ہے انشا ء اللہ آنیوالی نسل کو ہم خوشحال ،مضبوط اور روشن پا کستان دیں گے ۔

انہوں نے کہا پاکستان کی آزادی ، خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لئے پوری قوم ، حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چا ہتے ہیں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارت میں ہو نے والی ہا رٹ ایشیاء کا نفرنس میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پا کستان مسئلہ کشمیر سمیت بھارت کے ساتھ دیگر تصفیہ طلب امور پر مذاکرات چا ہتا ہے مودی سرکا ر ہٹ دھرمی کی بجا ئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے اگر اس نے کسی قسم کا ایڈونچر کر نے کی کو شش کی تو اس کا نقصان بھارت کو ہی ہو گا